بڑے شہروں کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں ایک بڑا مسئلہ گاڑی کی پارکنگ اب مسئلہ نہیں رہا، چین میں روبوٹک پارکنگ گیراج کا طریقہ کار متعارف کر ادیا گیا۔
China, Introduced robotic parking garage method
چینی شہر ننجیانگ کے ایک سب وے نے وقت اور جگہ کی بچت کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ کا روبوٹک پارکنگ سسٹم آٹو میٹک اے جی وی گیراج بنا دیا ہے۔کسٹمر سیل فون ایپ کے ذریعے جگہ بک کرا کر گاڑی گیراج کے دروازے کے اندر لا کر چھوڑ دیتے ہیں جہاں خودکار نظام کے ذریعے گاڑی زیر زمین جاتی ہے اور روبوٹک ٹریک کے ذریعے دو سے تین منٹ میں پارک کرد ی جاتی ہیں اور اسی طرح گاڑی واپس ڈرائیور کو دے دی جاتی ہے۔