افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب نیٹو قافلے پر خود کش حملے میں8 افراد ہلاک اور28 زخمی ہوگئے، حملے میں کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں تین امریکی فوجی بھی شامل ہیں، خودکش حملہ آور نے نیٹو فورسز کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا، حملے کے وقت سڑک پر کافی گاڑیاں موجود تھیں، دھماکے سے نیٹو کے قافلے میں شامل کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔