کتاپالنے والوں میں دل کی بیماریوں کے خطرات کم، تحقیق
اسلام آباد: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کتا پالنے سے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔سوئیڈن میں کی جانے والی یہ تحقیق 12 سال تک جاری رہی اور اس میں 40 سے 80 سال کے 34 لاکھ افراد سے معلومات حاصل کی گئیں۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ کتا پالنے والے افراد میں دل کی بیماریوں کی وجہ سے مرنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ سروے میں جن افراد نے سب سے زیادہ –> اور شاندار جوابات دیئے ہیں ان کی اکثریت غیر شادی شدہ تھی اور ایسے افراد جن میں دل کی بیماریوں کے خطرات کم نظر آئے ان کی اکثریت کتوں (جیسا کہ ٹیریئر اور ریٹرائیور) کے ذریعے شکار کرنے کو ترجیح دیتی تھی۔اس حوالے سے معلومات اکٹھا کرنے کیلئے مختلف اسپتالوں کے ڈیٹابیس کو استعمال کیا گیا۔ سوئیڈن میں ہر مرتبہ جب بھی کوئی شخص اسپتال جاتا ہے تو اس سے اس کا تمام تر ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے جس کے بعد محققین اس ڈیٹا کو نامعلوم افراد کے ڈیٹا کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر یہ کام قومی سطح پر کیے جانے والے سروے کیلئے کیا جاتا ہے۔