ممبئی: بالی ووڈ میں کترینہ اور رنبیر کے درمیان گہری دوستی کے چرچے سے کون واقف نہیں تھا لیکن پھروقت نے پلٹا کھایا اور دونوں کے درمیان شدید اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تاہم اب اداکارہ نے رنبیر کپورکے ساتھ نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کے لیے بھی صاف منع کردیا ہے۔
Katrina refused to Promotion of “Jagga jasoos” with Ranbir
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہوراداکارہ کترینہ کیف اوررنبیر کے درمیان علیحدگی کیا ہوئی توانہیں اپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” میں بھی دلچسپی ختم ہوگئی تھی لیکن ہدایتکارکی محنت اورکوششوں کے بعد فلم تومکمل ہوگئی لیکن اب ایک بڑا مسئلہ ان کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے۔کترینہ کیف نے اداکاررنبیرکے ساتھ فلم “جگا جاسوس” کو پروموٹ کرنے کے لیے صاف انکارکردیا ہے تاہم اداکارہ فلم کی پروموشن اکیلے کرنے پرراضی ہیں، کترینہ کے اس فیصلے کے بعد فلم کے ہدایتکاراورپروڈیوسرزشدید پریشانی کا شکارہوگئے ہیں اور انہیں فلم کی باکس آفس پر ناکامی کا ڈر لگنے لگا ہے۔واضح رہے کہ مختلف حصوں میں فلم ’’جگا جاسوس‘‘ 7 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔