کراچی: شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے غیر فعال حصے کو گرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
یس نیوز کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے کئی سال سے غیر فعال حصے کو گرانے کا کام جاری ہے، پل کے دونوں اطراف کی دیواروں کو ہیوی مشینری کی مدد سے گرایا جا رہا ہے جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
کے ڈی اے کے ایگزیگٹیو انجینئر جنید احمد نے بتایا کہ دیوار توڑنے کے ساتھ اس کا ملبہ بھی اٹھایا جا رہا ہے اور بعد میں پل کو بھی گرایا جائے گا جس سے شارع فیصل کی سڑک مزید چوڑی ہو جائے گی۔ سڑک بند ہونے کے باعث شہری ٹیپو سلطان روڈ سے مڑ کر دوبارہ شاہراہ فیصل آسکتے ہیں۔