اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کنٹرول لائن پار معصوم شہریوں پر بھارتی حملے کی سخت مذمت کرتاہوں ، کشمیر پر ثالثی کا وقت آ گیاہے کیونکہ وہاں صورتحال سنگین ہو گئی ہے ، کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ تاریخ ختم ہونے کا وقت آن پہنچا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل ظلم اور سنگین صورتحال پر کہاہے کہ بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر ایمونیشن کااستعمال کیا،کنٹرول لائن پارمعصوم شہریوں پر بھارتی حملے کی مذمت کرتاہوں ،بھارت نے کنونشنل ہتھیاروں سے متعلق1983کے معاہدے کے اپنے ہی وعدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی قابض فورس نئے جارحانہ اقدامات کر رہی ہے،کشمیر پر ثالثی کاوقت آگیا ہے کیونکہ وہاں صورتحال سنگین ہوگئی ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سلامتی کونسل عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرے کا نوٹس لے ،جنوبی ایشیامیں امن اورسلامتی کاواحد راستہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے گزرتاہے،کشمیری عوام کویواین قراردادوں کے مطابق استصواب رئے کاحق استعمال کرنیکی اجازت دی جائے،یہ صورتحال علاقائی بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے،کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ تاریخ ختم ہونے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ بھارت نے کنونشنل ہتھیاروں سے متعلق1983کے معاہدے کے اپنے ہی وعدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی قابض فورس نئے جارحانہ اقدامات کر رہی ہے،کشمیر پر ثالثی کاوقت آگیا ہے کیونکہ وہاں صورتحال سنگین ہوگئی ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سلامتی کونسل عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرے کا نوٹس لے ،جنوبی ایشیامیں امن اورسلامتی کاواحد راستہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے گزرتاہے،کشمیری عوام کویواین قراردادوں کے مطابق استصواب رئے کاحق استعمال کرنیکی اجازت دی جائے،یہ صورتحال علاقائی بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے،کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ تاریخ ختم ہونے کا وقت آن پہنچا ہے