پنڈی بھٹیاں نمائندہ خصوصی انصر عباس سراج کوٹ نکہ یونین کونسل کی آبادی ہیپاٹائٹس کے موذی مرض کا شکار ہورہی ہے انجمن ویلفیر سوسائٹی کوٹ نکہ کے جنرل سیکرٹری نواز بزمی اور انفارمشن سیکرٹری سردار زبیر خان نے اس سلسلہ میں فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کے باعث لوگ آلودہ سیم زدہ پانی پینے پر مجبور ہیں جوکہ ہیپاٹائٹس کا باعث بن رہا ہے جبکہ کوٹ نکہ میں کئی ایکڑ رقبہ پر گندا جوہڑ سے بھی پانی آلودہ ہوچکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا آبادی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوٹ نکہ میں فلٹریشن پلانٹ کی منظوری دی جائے ۔