ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری مہندیاں گورسی کے صاحبزادوں صاحب زادوں چوہدری وقاص گورسی اور چوہدری بابر گورسی کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی
ڈھل بنگش(یس اردو نیوز)ضلع گجرات کے نواحی گائوں ڈھل بنگش میں ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری مہندی گورسی کے صاحبزادوں صاحب زادوں چوہدری وقاص گورسی اور چوہدری بابر گورسی کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی، بیس روزہ تقریبات کا رنگا رنگ اختتام
بیس دن کی شادی تقریبات آج اختتام پذیر ہوئیں ۔ شادی کے جشن کے سلسلے میں رسم حنا و نکاح کے بعد ان کی رہائش گاہ واقع ڈھل بنگش گجرات میں بیس دن تک مسلسل غربا و مساکین میں کھانا تقسیم کیا جا تا رہا ہے اور اس سلسلے میں آج علاقے کے غربا و مساکین اورمساوات برادری میں نقد رقم اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابطق آج اختتامی تقریب کے سلسلے میں چوہدی مہندیاں گورسی کے صاحبزادوں چوہدری اعجاز احمد گورسی ، چوہدری فیصل گورسی، اور چوہدری اشتیاق احمد گورسی کے علاوہ چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش پیپلز پارٹی فرانس اور دیگر گورسی برادران نے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مساوات برادری کے ارکان میں انعامات تقسیم کیے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق چھ مساجد میں دس ہزار روپے فی کس اور آئمہ حضرات کو ایک لاکھ روپے فی کس کے علاوہ 15 عدد رکشے 15 عدد موٹر بائکس 15 عددواشنگ مشینز کے علاوہ 5 ہزار روپے فی کس اور جیولری بھی انعامات میں تقسیم کی گئی ۔ گورسی برادران کی شادی شادی کی خوشیوں میں بیس دن تک علاقے میں دعوت عام رہی جس میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے اسی لئے یہ شادی ابت تک کی اس علاقے کی نمایاں ترین شادیوں میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ تقسیم انعامات کے سلسلے میں وائس چیئرمین ضلع گجرات چوہدری شعیب رضا ،امیدوار صوبائی اسمبلی میاں خالد رفیق کے بھائی میاں عمر رفیق ، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد آف رنیاں ، چیئرمین یوسی کرنانہ چوہدری انور گورسی اور چیئرمین چوہدری نزاکت علی کے علاوہ علاقے کی دیگر نمایاں شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا اور جج حضرات نے خصوصی شرکت کی ۔آخری روز تقریب تقسیم انعامات کے بعد چوہدری بابر گورسی اور چوہدری وقاص گورسی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا