کراچی: گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی نمازِ جنازہ کل ڈیڑھ بجے گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی۔
Changed the location of the governor Sindh Saeed-uz-Zaman Siddiqui funeral
گورنر ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزمان صدیقی کی نمازِ جنازہ جمعےکو باغ جناح میں ادا کی جانی تھی تاہم اب اس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب نماز جنازہ کل گورنر ہاؤس میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف ، گورنر سندھ آغا سراج درانی، وزیر اعلٰی مراد علی شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے ، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات اور عوام کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز جنازہ کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی طویل عرصے سے بیمار تھے تاہم گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔