رحیم یار خان ( نیوز ڈیسک) ویسے تو آئے روز پنجاب پولیس کے کارنامے منظر عام پر آتے رہتے ہیں، کہ پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ ناررواں سلوک کیا جا رہا ہے، آئے روز بہت سی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں جن میں دکھایا جاتا ہے کہ پولیس اہلکار کس طرح شہریوں
پر تشدد اور انکے ساتھ نازیبا سلوک کر رہے ہیں، لیکن روس سے پاکستان سیاحت کی غرض سے آیا ایک جوڑا جب پولیس اسٹیشن پہنچا اور عملے کو بتایا کہ انکے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں، انکی مدد کریں تو پولیس اہلکاروں کی جانب سے انکے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے تھانہ اے ڈویژن میں ایک روسی جوڑا پہنچا جو کہ پاکستان سیاحت کی غرض سے آیا ہوا تھا، اس روسی جوڑے نے ایس ایچ او کو بتایا کہ انکے پاس پیسے نہیں ہیں، جس پر ایس ایچ او نے فوری طور پر عملے کو ہدایات کی کہ وہ اس جوڑے کے لیے رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کرے، روسی جوڑا بھی پنجاب پولیس کا رویہ دیکھ کر حیران رہ گیا اور انہیں تاریخی الفاظ میں کراج تحسین پیش کی، جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے پنجاب پولیس کے اس اقدام کو نہ صرف سراہا بلکہ یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستانیوں کے جانب سے ہمیشہ پنجاب پولیس کا منفی چہرہ ہی سامنے لایا جاتا ہے جبکہ پاکستانیوں کو پولیس اہلکاروں کے اچھے کارناموں پر انکی تعریف بھی کرنی چاہیئے آخر وہ ہمارے لیے اپنی جان خطروں میں ڈال کر ہماری حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔