لاہور(ویب ڈیسک)پیراگان ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کے ہاتھ اہم شواہد لگ گئے ہیں اور نیب نے سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی گرفتاری کی تیاریاں کررکھی ہیں لیکن ہائیکورٹ نے نیب کو گرفتاری سے روکنے میں 26نومبرتک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ برادران نےنیب لاہور کی طرف سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کی درخواست کی جس میں عدالت نے تیسری بار بھی توسیع کردی ۔ ادھر نیب نے پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کوبھی اندرون سندھ سے حراست میں لے لیاجہاں وہ روپوش تھے۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق نیب نے پیراگان سوسائٹی کے اہم گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے جس میں دستاویزی شواہد بھی شامل ہیں، گواہ کا تعلق گلبرگ لاہور سے ہے جبکہ گواہ بیرون ملک مقیم بھی رہاتاہم اس سلسلے میں مزید شواہد نہیں مل سکے ۔