counter easy hit

’10 لاکھ لوگ 5 ہزار کرسیوں پر آ گئے، یہ صرف عمران کے جلسے میں ہو سکتا ہے’

10 million people have come to 5 thousand seats, it can only be in Pakistan rally.

10 million people have come to 5 thousand seats, it can only be in Pakistan rally.

خواجہ سعد رفیق نے کپتان پر بھرپور طنز کرتے ہوئے کہا کہ دس لاکھ لوگ 5 ہزار کرسیوں پر سماء گئے، یہ صرف عمران خان کے جلسے میں ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد: ایک جانب، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم تشکر منایا جا رہا ہے تو دوسری جانب، لیگی رہنماؤں کی جانب سے کپتان اور پی ٹی آئی پر طنزیہ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پی ٹی آئی اور عمران خان پر بھرپور طنز کرتے ہوئے کہا کہ دس لاکھ لوگ 5 ہزار کرسیوں پر سماء گئے، یہ صرف عمران خان کے جلسے میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ پاور شو کیلئے نہیں بلکہ کام کرنے کیلئے دیا ہے، خان صاحب ویلے بندے ہیں ان کو دنیا میں اور کوئی کام نہیں۔

بعد ازاں شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا شو ناکام ہو گیا، انہوں نے صرف جلسہ ہی کرنا تھا تو پورے ملک میں تماشا لگانے کی کیا ضرورت تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا جلسہ سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website