counter easy hit

فلپائن میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران فوج کی بمباری سے اپنے ہی 10 اہلکار ہلاک

منیلا: فلپائن میں داعش کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران نشانہ خطا ہونے سے سرکاری فوج ہی کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

10 officers killed from own army bombed during the operations against ISIS in Philippines

10 officers killed from own army bombed during the operations against ISIS in Philippines

دارالحکومت منیلا میں وزیر دفاع ڈیلفن لورنزانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی شہر مراوی میں دو جنگی طیارے کارروائی کررہے تھے۔ ایک طیارہ کا نشانہ خطا ہوگیا جس نے غلطی سے فوج کی پوزیشنز پر بم گرادیے، جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک اور 7  زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک واقعہ ہے تاہم بسا اوقات جنگ میں ایسا ہوجاتا ہے۔ اس آپریشن میں شاید آپس میں ٹھیک طرح سے رابطہ نہیں ہوپایا۔

واضح رہے کہ مراوی پر تقریبا 10 روز سے داعش کے جنگجوؤں کا قبضہ ہے جن کے خلاف فلپائنی فوج آپریشن کررہی ہے۔ فضائیہ نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی جنگجوؤں کی پوزیشنز پر میزائل حملے کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عسکریت پسند رہائشی عمارتوں میں چھپے ہیں اور انہوں نے متعدد افراد کو یرغمال بھی بنایا ہوا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق مراوی کی 90 فیصد آبادی نقل مکانی کرچکی ہے تاہم اب بھی تقریبا 2 ہزار سویلینز شہر میں پھنسے ہیں۔ فوجی افسران نے بارہا کہا کہ وہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائکس اور بہت احتیاط کے ساتھ فضائی کارروائی کررہے ہیں تاہم فوجی ہلاکتوں سے ان کا یہ دعویٰ مشکوک نظر آتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website