counter easy hit

ڈاکٹر فواد سے 10 افراد کے گردوں کی پیوندکاری کرائی، گرفتار نرس کا اعتراف

لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث نرس صفیہ نے اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ نرس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فواد سے دس افراد کے گردوں کی پیوندکاری کرائی، ہر ٹرانسپلانٹ پر تیرہ لاکھ روپے دیئے۔ دیگر ملزموں کو عدالت نے آج طلب کر لیا۔

10 people carried out kidneys transplants from Dr. Fawad, confessed nurse arrested

10 people carried out kidneys transplants from Dr. Fawad, confessed nurse arrested

لاہور: گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ، پنڈ آرائیاں سے گرفتار سرکاری اسپتال کی نرس کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ملزمہ صفیہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا کہ اس نے ڈاکٹر فواد سے 10 افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کرائے۔ ڈاکٹر فواد ایک گردے کی پیوند کاری کا تیرہ لاکھ روپے معاوضہ لیتا اور مجھے بھی ہزاروں روپے بطور انعام دیتا تھا۔ دوسری جانب گردہ اسکینڈل میں دیگر ملزموں کو عدالتی وقت کے بعد پیش کرنے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ریکارڈ اور وقت کے بعد ملزموں کو پیش کرنا معمول بنا لیا گیا ہے۔ عدالت ایف آئی اے کے پابند نہیں کہ جب چاہے ملزم پیش کر دیئے جائیں۔ عدالت نے ملزموں کے بیانات قلمبند کرنے کے لئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website