لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن آج تحریک انصاف کے 100 دن کے ایجنڈے کا جواب دے گی، حکمران جماعت کے 6 وزراء اور پنجاب حکومت کے ترجمان 3 بجے نیوز کانفرنس میں 5 سالہ کارکردگی سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے 6 وزراء آج سہ پہر پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کریں گے، ان وزراء میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیرتوانائی اویس لغاری, وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرصحت سائرہ افضل، وزیر تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان، وزیر ریونیو ہارون اختر شامل ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان بھی نیوز کانفرنس میں موجود ہوں گے۔
وزرا مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے، خصوصاً امن و امان، توانائی، صحت، معیشت اور تعلیم کے شعبے میں اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب حکومت صوبائی حکومت کی کارکردگی سے میڈیا کو بریف کریں گے۔