تحریک انصاف حکومت کے 100 دن مکمل ہو گئے ۔ اس عرصہ میں عمران خان نے اپنے ٹارگٹس اور پلان کے حوالے سے کیا کھویا اور کیا پایا، آج تفصیلات سامنے آ جائیں گی ۔ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی کابینہ کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان (آج)جمعرات کو حکومت کے پہلے 100 روز مکمل ہونے پر قوم کو اپنی کاکردگی سے آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ حکومت کا 100 روزہ پلان 6 نکات پر مرکوز تھاجس میں طرز حکمرانی میں تبدیلی، وفاق کی مضبوطی، اقتصادی ترقی کی بحالی، ذراعت کی ترقی اور پانی کا تحفظ، سماجی خدمات میں انقلاب اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے جیسے مقاصد شامل تھے ۔