باسل: آسٹریلیا میں ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی کا قانون نہ ہونے کی وجہ سے مشہور سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال نے سوئٹزرلینڈ میں جا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایک سو چار سالہ ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال جنہوں نے اپنی زندگی کے خاتمے کی خاطر سوئٹزرلینڈ کا سفر کیا تھا، باسل میں خود کشی کر لی۔ گوڈال کو خودکشی میں مدد دینے والے ادارے ایگزٹ انٹرنیشنل کے بانی کے مطابق انہوں نے زہر پی کر موت کو گلے لگایا۔ ڈاکٹر گوڈال نے چند روز پہلے پریس کانفرنس کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے صلاحیتوں میں کمی آگئی ہے چنانچہ اب وہ زندہ نہیں رہنا چاہتے۔