پی پی اور (ن) لیگ نے کرپشن نہیں کی تو شور کیوں
وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ ترکی کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے ،ماضی کی حکومتوں نے بیرون ممالک کے دوروں میں ملکی مفادات کے بجائے ذاتی تعلقات اورمفادات کو ترجیح دی جس کے باعث پاکستان عالمی تنہائی کاشکار ہوگیا۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خواتین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہاکہ سابق دورہ حکومت میں 5سال تک وزیرخارجہ تعینات نہ ہوسکا تھا اور نوازشریف نے وزارت خارجہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی خارجہ امور کے معاملات پر پاکستان کی گرفت کمزور تھی اوربیرونی دنیاسے تعلقات کو فروغ حاصل نہ ہوسکا انہو ں نے کہاکہوزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ، جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے ان کا کڑا احتساب ہو رہا ہے ، اگر زرداری اور نواز نے کرپشن نہیں کی تو شور کیوں مچا رہے ہیں۔