counter easy hit

برلن میں چیئرمین پاکستان بلاول بھٹوزرداری کی موجودگی میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کارکنان کے طوفان بدتمیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

پارٹی چئرمین اور مرکزی قیادت کی موجودگی میں محدود وقت کے باوجود سب کا تعارف کرایا گیا اور سب کو موقع دیا گیا اس کے باوجود اعتراضات اور شکایات بھی سنی گئیں مگر سینئر کارکنان اور اس قدر محدود وقت کا خیال نہ رکھتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی اخلاق باختہ حرکات کرنا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ۔ بعض سینئر کارکنوں کی طرف سے  تصادم اور ہاتھا پائی نے ماحول کو ناخوشگوار بنایا عام انتخابات میں ایم این اے کیلئے  پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والوں نے بے جا اعتراضات اور بے سروپا الزامات کا سہارا لیتے ہوئے نہ صرف انہوں نے اپنی پوزیشن کو کمزور کیا بلکہ بدمزگی کو مزید ہوا دی جس سے تصادم کا خطرہ پیدا ہوا۔ اس صورتحال میں ایسے ورکرز اور کارکنان  کو بارہا سمجھایا گیا مگر انہوں نے بچگانہ روش کو اجلاس کے دوران جاری رکھا جس سے ماحول میں بدمزگی پیدا ہوئی۔

 

سینئر اور اتنے پرانے ساتھی آپس میں الجھ پڑے، کانفرنس حال کے باہر میدان جنگ بن گیا ، ایک دوسرے پر الزامات اور طن تشنیع  اور حال کے باہر جھگڑا کیا گیا۔ بعض سینئر راہنمائوں کی طرف سے بچ بچاوٴ کرانے کی کوشش کے باوجود اس سلسلے جو جاری رکھنا قابل مذمت ہے