counter easy hit

11 بڑی کمپنیوں کا اچانک پاکستان کے ایک شہرمیں اربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان، قسمت ہی کھل گئی

11 large companies suddenly announced a billions of investments in a city of Pakistan, the fate was opened

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پر کشش مراعات کے بعد ابتدائی طور پر مزید گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں نے فیصل آباد میں43 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، جنہیں ٹیکس ہالیڈے اور ایک بار ڈیوٹی فری مشینری درآمد کرنے کی اجازت بھی ہوگی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی اعلیٰ اختیاراتی خصوصی اقتصادی زون کمیٹی نے گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو زون انٹرپرائز کی حیثیت دے دی۔ ایم تھری موٹر وے پر واقع یہ اہم ترین انڈسٹریل سٹی 4356 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں 10 سالہ ٹیکس چھوٹ اور ایک مرتبہ مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کی سہولت حاصل ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری عمر رسول، فیڈمک کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی، پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام اور دیگر بھی شریک تھے۔ ایکسپورٹ سے وابستہ اور امپورٹس کی متبادل انڈسٹری کو فیصلے میں ترجیح دی گئی تاکہ برآمدات کے فروغ اور امپورٹ بل میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ 42 بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو پہلے ہی یہ سٹیٹس حاصل ہے اور اب یہ تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے جو صوبے میں صنعتکاری کے میدان میں فیڈمک کا ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ 11 کمپنیاں پہلے مرحلے میں 43 ارب کی سرمایہ کاری کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک میں کام کرنے والی صنعتوں کو اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ، بلا رکاوٹ بجلی کی سپلائی، عوامی سہولیات اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو پیش کردہ بے یونٹوں کے قیام کی بنیاد بنے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website