یوں تو بلندو بالا عمارتوں کو تعمیر کرنے میں کئی سالوں کی محنت اور وقت درکار ہوتا ہے لیکن انہیں ملبے کا ڈھیر بنانے کے لئے صرف چند سیکنڈز ہی کافی ہوتے ہیں۔
بھارتی شہر چنائی میں بھی ایسی ہی ایک 11منزلہ عمارت کو دھماکا خیز مواد سے تین سیکنڈز میں ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔
عمارت گرنے کے بعد فضامیں دھویں کے بادل چھا گئے لیکن یہ سارا عمل چونکہ ماہر انجینئرز کی زیرنگرانی انجام دیا گیا تھا اس لئے قریب ترین عمارتیں اس کے اثرات سے بالکل محفوظ رہیں۔