ٹوکیو: جاپان کے 112 سالہ ماسازو نوناکا نے دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 112 سالہ جاپان کے رہائشی ماسازو نوناکا کو دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کی سند ایک تقریب میں پیش کی گی۔ انہیں یہ اعزاز اسپین سے تعلق رکھنے والے 113 سالہ فرانسکو نیویز کے رواں سال فروری میں انتقال کر جانے کے بعد دیا گیا۔
ماسازو نوناکا پچیس جولائی 1905 کو پیدا ہوئے اور 26 سال کی عمر میں شادی کی ان کے 5 بچے ہیں وہ 112 سال کی عمر میں بھی مکمل صحت یاب ہیں اور کسی موزی بیماری میں مبتلا نہیں تھے تاہم وہ چلنے پھرنے کے لیے وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی طویل عمری کا راز میٹھا کھانا اور گرم پانی سے غسل کرنا بتایا۔
واضح رہے حکومت کا دعوی ہے کہ اس وقت جاپان میں 68 ہزار سے زائد افراد ایسے ہیں جو اپنی زندگی کی سو بہاریں دیکھ چکے ہیں جس کی وجہ جاپان کا محل وقوع کے علاوہ کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی ہے۔