counter easy hit

نیویارک میں 113واں ٹوائے فیئر،ہزاروں افراد کی شرکت

113th Toy Fair in New York

113th Toy Fair in New York

نیو یارک……امریکی شہر نیویارک کے جیکب کے جیوٹس کنونشن سینٹر میں 113ویں سالانہ ٹوائے فےئر کا انعقاد کیاگیا ۔رواں سال اس چار روزہ ٹوائے فےئر کے لیے 100ممالک سے کم از کم30ہزار افراد نے شرکت کی
ٹوائے فیئر میں کھلونے بنانے والوں سے لیکر بیچنے والے، خریدنے والے اور ان کھلونوں پر اپنی ماہرانہ رائے دینے والے شامل ہیں۔نیویارک کے جیکب کے جیوٹس کنونشن سینٹر کے4لاکھ15ہزار اسکوائرفٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میںکم از کم1200کھلونا ساز کمپنیوں نے اپنے ڈیڑھ لاکھ نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائے جنہیں خریدنے اور امپورٹ کرنے کی غرض سے ہزاروں کاروباری افرادنے بھی یہاں کا رُخ کیا۔ ٹوائے فے16فروری کو اختتام پذیر ہوئی۔