کابل: (یس اردو ویب ڈیسک)افغانستان میں 2 افغان فوجیوں نے اپنے سوتے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے قندوز میں 2 افغان فوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افغان فوجی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دونوں حملہ آور فوجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فوجیوں نے اس وقت اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی جب وہ سورہے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، دونوں فوجیوں کے مبینہ طور پر طالبان سے تعلقات ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔