فلسطین کا رہائشی بیس سالہ نوجوان خطرناک کرتب کرنے کا ماہر نکلا۔ بارہ ٹن وزنی بس کو دانتوں اور کمر سے کھینچا۔ کئی ٹائروں کو بھی ایک ساتھ گھمایا۔
رملہ: (یس اُردو) بیس سالہ محمد باراکا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم ہے جسے اس کی بہادری کی وجہ سے غزہ میں غزہ سمسن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ باراکا نے بیس ٹن وزنی بس اپنے دانتوں سے کھینچی اور رسی کمر میں ڈال کر بس کو کئی میٹر تک بھی لے گیا۔فلسطینی نوجوان نے کئی ٹائروں کو ایک ساتھ گھمایا اور اپنی کمر پر بھاری پتھر بھی لادے۔ باراکا کے خطرناک کرتبوں کے سماجی میڈیا پر ہزاروں مداح ہیں۔