counter easy hit

کم عمری کی شادی کیلئے ہم بدنام مگر کم عمرترین والدین برطانیہ کے

لندن: برطانیہ میں پرائمری اسکول میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکی ملک کی تاریخ کے کم عمر ترین والدین بن گئے ہیں۔برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘

12-year-old girl and the 13 years old boy became youngest parents in British history

12-year-old girl and the 13 years old boy became youngest parents in British history

کے مطابق 7 پاؤنڈ وزنی بچی کو جنم دینے والی ننھی ماں کی عمر اس وقت 12 سال اور 3 ماہ ہے جبکہ بچی کے باپ کی عمر 13 سال ، دونوں ایک ہی پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہیں اوران دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے دوستی تھی۔ قانونی مسائل کے باعث دونوں کا نام  ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ جوڑا شمالی لندن میں رہائش پزیر ہے اور اس جوڑے کو برطانوی تاریخ کے کم ترین والدین ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ لڑکی کی ماں کی عمر بھی ابھی صرف 27 سال ہے اس طرح وہ بھی ملک کی کم عمر ترین نانی بن گئی ہے۔

لڑکی اور لڑکے کے والدین کا کہنا ہے کہ دونوں اپنے ہاں نئے مہمان کی آمد پر بہت خوش تھے اور اس سلسلے میں دونوں نے مل کر ہی ساری تیاری کی ہے اور دونوں شادی کے بندھن میں بھی بندھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی قانون کے مطابق اس وقت ایسا ممکن نہیں۔

دوسری جانب 12سالہ ماں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک بار پھر اسکول جاکر اپنا تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website