تھرپارکر……صحرائے تھرمیں آج پھر ایک اور بیمار بچی چل بسی ،گزشتہ 37دنوں میں مختلف امراض اور غذائیت کی کمی سے انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 122 تک پہنچ گئی ہے۔
تھر میں مختلف امراض اور غذائیت کی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے ،آج بھی مٹھی کے سول اسپتال میں ایک سال کی بچی جاں بحق ہوگئی ۔اب بھی مٹھی کے سول ا سپتال میں 44بچے زیر علاج ہیں۔زیر علاج بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے لئے نہ تو مناسب طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور نہ ہی مفت دوائیں دی جارہی ہیں ۔اب تک سال کے 37 دنوں میں 122 بچوں کی زندگی کے چراغ گل ہوچکے ہیں ۔