اسلام آباد……اسٹیٹ بینک نے دہشت گردی میں مالی معاونت کیلئے استعمال ہونے والے ایک ارب 35لاکھ روپے کے129بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔یہ بات اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا اور ان کی ٹیم نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف استعمال ہونے والی فنڈنگ کے ثبوت پر ایک ارب روپے کے 121بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 35لاکھ روپے مالیت 8 اکاؤنٹس منجمد کیے گئے، دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کیلئے نیکٹا کو فعال بنانے کے ساتھ ّ صوبوں اور وفاقی کی معاونت بڑھانا ہو گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنڈی کے کاروبار کی روک تھام کیلئے مؤثر کوششیں کی جارہی ہیں،ملک میں 20سے 30فیصد درآمدات بغیر ایل سی کے ہو رہی ہیں ایسے درآمد کنندگان کو پابند کر رہے ہیں کہ وہ اپنے فنڈنگ کے ذرائع کی نشاندہی کریں ۔