شادی کی تقریب میں بہت سے پہلو خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، جس میں دلہا دلہن کے ملبوسات سے لے کر ان کی آرائشی لوازمات، وینیو، کارڈز، سجاوٹ سمیت کئی اہم کام شامل ہوتے ہیں۔ ان تقاریب کی خاصیت اور زندگی میں اسکی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قازقستان میں ایک ایسی لگژری ویڈنگ منعقد کی گئی، جس میں فیری ٹیل ویڈنگ کیک نے مہمانوں کو حیران کردیا۔
باکسنگ سے شیف کا پیشہ اختیار کرنے والے’رینت ایگزامو‘ نامی شخص نے 1 لاکھ 28 ہزار پاؤنڈ لاگت سے 13 فٹ اونچا منفرد کیک تیار کر لیا ، جو نہ صرف کھانے میں مزیدار بلکہ دیکھنے میں بھی نہایت منفرد ہے۔
اس انوکھے کیک میں شیف نے ایک خوبصورت کاسل بنایا، جن میں دُلہا دُلہن کو بٹھائے ایک دلکش بگھی آ کر رُکتی ہے اور پریوں کی کہانیوں میں دکھائے جانیوالا محل روشن ہو جاتاہے اور بگھی سے یہ جوڑا نکل کر کاسل میں پہنچتا ہے اور اوپر والی منزل میں پہنچ کر گیلری میں آکر مہمانوں کو ہاتھ ہلا کر ان کی آمد کا شکریہ اداکرتا ہے۔
فیری ٹیل تھیم کاحامل اس دلکش کیک نے نہ صرف دیکھنے والوں کوحیران کردیا بلکہ لوگ اس با صلاحیت شیف کی مہارت کو داد دیتے دکھائی دئیے۔