ممبئی…….. بھارت کے شہر ممبئی میں 13 طلبا و طالبات سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جنوب مغربی بھارتی شہر ممبئی کے جنوب میں 140 کلومیٹر دور واقع مورود ساحل پر پیش آیا، جہاں یہ طلبا سمندر میں تیر رہے تھے۔
مقامی پولیس کے مطابق تمام ہلاک شدگان کی عمریں 13 سے 23 سال کے درمیان تھیں، جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 لڑکیاں اور3 لڑکے شامل ہیں۔