91 یہودی آباد کاربا المغاربہ (مراکشی دروازے ) سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں رہنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 131 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر عبادت کی آڑ میں مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 91 یہودی آباد کاربا المغاربہ (مراکشی دروازے ) سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں رہنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے ۔ شام کے وقت پھر 40 یہودی آباد کار قبلہ اول میں جا گھسے، یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصٰی پر ایسے وقت میں دھاوے بولے جا رہے ہیں جب فلسطینی نمازی اور روزہ دار بھی عبادت کیلئے قبلہ اول آ رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے 90 ہزار مکانات کو غیرقانونی قرار دیا جا چکا ہے جنہیں کسی بھی وقت مسمار کیا جا سکتا ہے۔