آمنہ عامر…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی کی بڑی اچھی ٹرانزیکشن ہورہی ہے،دسمبراورجنوری میں 13 ہزار372 ٹرانزیکشن ہوئیں۔
حکام ایف بی آر کے مطابق ٹرانزیکشن کی مد میں 32 کروڑ28 ہزارکا ٹیکس موصول ہوا، 6 ماہ میں پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس 7.3 ارب روپے موصول ہوا۔ایف بی آر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال کےاسی عرصےمیں پراپرٹی پرودہولڈنگ ٹیکس4 ارب روپے تھا۔ادھر ریئل اسٹیٹ نمائندگان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے ریٹ ہمارے ریٹ سے زیادہ ہیں۔جس پر کمیٹی نے جائیداد کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے 4 رکنی ذیلی کمیٹی بنادی ہے۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جائیداد کی قیمتیں اتفاق رائے سے مقرر کیں، باربارجائیداد کی قیمتوں پرنظرثانی سے منفی اثرپڑے گا۔