counter easy hit

10ماہ کے دوران سندھ میں ایڈز کے1362کیسز رپورٹ

1362 AIDS cases were reported in Sindh over 10 months

1362 AIDS cases were reported in Sindh over 10 months

ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ ہی کے فراہم کر دہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ بیس سالوں کے دوران صوبے میں ایچ آئی وی کے 10652جبکہ ایڈز کے239کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 7698 کیسز کا تعلق کراچی ہے جو کل تعداد کا 70فیصد بنتاہے ۔

اعدادوشمار کے مطابق صرف رواں سال اب تک صوبے بھر میں 1362کیسز سامنے آچکے ہیں۔ان کیسز کو روکنے کے لئے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے علاج اور تشخیص کے مراکز بھی غیر فعال ہیں ۔ اس سلسلے میں ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ کے مینیجر ڈاکٹر یونس چاچڑ کا کہنا تھا کہ ایڈز کے ہزاروں مریض ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں رجسٹرڈ کرنے کےلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عوام کو آگہی نہیں دی جارہی عوام میں آگہی کےلئے سیمینارز کا انعقاد کرایا جارہا ہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website