counter easy hit

علامہ اقبالؒ کا 139 واں یوم پیدائش آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

139 birth anniversary of Allama Iqbal is being observed today honoring love

139 birth anniversary of Allama Iqbal is being observed today honoring love

سیالکوٹ: مفکرپاکستان، شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا 139 واں یوم پیدائش آج ملک بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبال کا 139 واں یوم پیدائش ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے جہاں مختلف جماعتوں کے تحت شہر بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جن میں علامہ اقبال کو ان کی قومی خدمات پر بھرپورخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ان کے یوم ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، مرکزی تقریب فلسفی شاعر کے مزار پر منعقد ہو گی جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور کیڈٹس کی تبدیلی بھی ہو گی۔

علامہ اقبال نے 9 نومبر1877 کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولی اور ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی، پھر لاہور کا رخ کیا، 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی، علامہ اقبال 1905ء میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910ء میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا، 1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

ان کے یوم ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، مرکزی تقریب فلسفی شاعر کے مزار پر منعقد ہو گی جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور کیڈٹس کی تبدیلی بھی ہو گی جب کہ اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام مرکزی سیمینار اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان، آج شام 6 بجے ڈویثرنل سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ہو گا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے  پیغام میں فکر اقبال کو شدت پسندی کے مسئلے کا بہترین علاج قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے پاکستان علامہ اقبال کا فیضان ہے۔اقبال کی فکر سے وابستگی کا یہ تقاضا ہے پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری فلاحی مملکت بنائیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کریں کسی کو مذہب کے نام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلطکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website