اسلام آباد: چکری انٹرچینج کے قریب مسافروین اورٹرالرمیں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جھنگ سے راوالپنڈی آنے والی وین چکری انٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد 20 زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا۔ سی ایم ایچ کے طبی عملے نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ 8 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔