counter easy hit

میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان تصادم میں 14 افراد ہلاک

14 killed in Mexico clashes between police and Drug dealers

14 killed in Mexico clashes between police and Drug dealers

میکسیکو سٹی: لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 14 حملہ آور مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریاست ویراکرز میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس وین پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور مقابلے کے نتیجے میں 14 حملہ آور مارے گئے جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر منشیات کےبڑے گروہ سے ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکودنیا کے خطرناک ترین  منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ان مقابلوں کے نتیجے میں اب تک کئی عام شہریوں سمیت سیکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website