پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرکے انہیں واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔رہائی پانے والے قیدیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان سے بہت اچھا برتاؤ کیا گیا تاہم رہائی پانے کے بعد وہ بہت خوش ہیں۔اس سے قابل کراچی جیل سے رہائی پانے والے 147 بھارتی ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا جبکہ ایدھی فاونڈیشن کے کارکنوں نے بھارتی ماہی گیروں کو کھانا اور 5،5ہزار روپے دیئے۔
ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ وہ سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ سمندی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی حکام نے گرفتار کرلیا اور اب وہ رہا ہو کر خوشی خوشی گھر واپس جا رہے ہیں۔