counter easy hit

سعودی عرب سے مسافروں کی واپسی جاری ہے، 147 مسافر جدہ سے فیصل آباد واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے۔ ا س سلسلے میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 کے ذریعے 147 پاکستانی مسافر جدہ سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہو ئے۔ تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل الد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔یا درہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے،جس کے ذریعےتقریبا 1200 مسافروں کو پاکستان بھجوایا جا چکا ہے۔ یہ اس سلسلے کی چھٹی پرواز تھی۔
دوسری جانب ریاض سے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض میں سفارتخانہ پاکستان اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ، پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کررہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website