پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کا لاہور میں عطائی ڈاکٹرز اورغیر قانونی لیبس کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مختلف علاقوں میں قائم 15 غیر قانونی لیب کو سیل کردیا گیا۔
15 illegal lab seal in Lahore
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر قانونی لیبز کے خلاف کمر کس لی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران درجن سے زائد غیرقانونی لیب سیل کردی گئیں۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے بند روڈ،میؤ اسپتال کے اطراف اور اقبال ٹاؤن میں کارروائی کی ۔ لیبس کوعطائی ڈاکٹر چلا رہے تھے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز بھی 27 لیبس کو سیل کرنے کےساتھ نوٹسز بھی جاری کیے تھے ۔ دوسری جانب لیب مالکان کا کہنا ہے حکومت لیب کی چیکنگ کے لیے کوالفائیڈ اسٹاف بھرتی کرے۔