counter easy hit

بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 15 مسلمان گرفتار

چیمپئںنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارت میں طوفان برپا ہوچکا ہے اورجہاں بھارتی میڈیا پاکستان کی اس کامیابی پر کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچ رہا ہے وہیں اب انتظامیہ سے بھی پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہورہی۔

15 Muslims arrested who celebrated Pakistan's win in India

15 Muslims arrested who celebrated Pakistan’s win in India

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع برہان پور میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 15 افراد کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والے تمام افراد مسلمان ہیں جن کی عمریں 19 سے 35 سال ہیں جب کہ پولیس نے ان پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ بھارت میں اس مقدمے میں نامزد افراد کا پاسپورٹ منسوخ اور انہیں سرکاری نوکری کے لیے نااہل قرار دیا جاتا ہے جب کہ انہیں عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

ضلع برہان پور میں 60 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے جہاں اتوار کے روز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد جشن منایا گیا۔ پاکستان کی فتح پر آتش بازی کی گئی اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے جس پر مقامی ہندووں نے پولیس کو شکایت درج کرادی۔ پولیس کے مطابق ان تمام افراد کو مقامی لوگوں کی شکایت پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے حساس مقام پر کئی گھنٹے تک جشن منایا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالت کے سامنے پیش کیا جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جیت پر جشن منانے پر بھارت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔ اس سے قبل 2014 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد جشن منانے والے 60 طالب علموں کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website