counter easy hit

15 سالہ معذور لڑکے نے وہیل چیئر کے بغیر عمرہ انجام دیا

خانہ کعبہ کی زیارت اور حج اور عمرہ کرنے کی خواہش ہرمسلمان کے دل میں ہوتی ہے، مسجد الحرام میں معذور، بیمار اور ضعیف افراد کے طواف کیلئے وہیل چیئر کا انتظام ہے، مگر قطر کے معذور نوجوان نے وہیل چیئر کے بغیر کچھ یوں طواف کیا کہ جس نے دیکھا اس کے جذبے کو سلام کیا۔

15-year-old disabled boy performs Umrah without wheelchair

15-year-old disabled boy performs Umrah without wheelchair

جوان ہو یا بوڑھا، خاتون ہو یا مرد، ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حرم پاک میں حاضری دے اور خانہ کعبہ کا طواف کرے۔صبح شام دن رات یہ طواف جاری رہتا ہے، صحت مند افراد اپنے پیروں پر چل کر یہ سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ بزرگ اور معذور افراد وہیل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرتے ہیں۔قطر کے ایک معذور لڑکے کو جب عمرہ کرنے کی سعادت ملی تو اس نے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کردیا اور اپنے ہاتھوں پر چل کر طواف کیا۔پندرہ سالہ غنیم الفتح کی ٹانگیں نہیں ہیں، حرم پاک کی انتظامیہ نے اسے خاص پروٹوکول دیا اور وہیل چیئر پیش کی لیکن اس نے انکار کردیا۔وہیل چیئر پیچھے پیچھے چلتی رہی اور غنیم ہاتھوں پر چل کر طواف کرتا رہا،اسے ہاتھوں پر چل کر طواف کرتا دیکھ کر لوگ جذباتی ہوگئے اور اس کے جذبے کو سلام پیش کیا،امام کعبہ نے بھی غنیم کو گلے لگاکر مبارک باد پیش کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website