صنعا: یمن میں ہیضہ کی وباء کے باعث چند ہفتوں کے دوران 1500 سے زائد ہلاک جب کہ لاکھوں افراد ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
1500 people were killed from cholera in Yemen, more than two million affected
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہیضہ کی وباء کی باعث اب تک 1500 افراد ہلاک جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ اعدادو شمار 27 اپریل سے 30 جون 2017ء تک ہیں جب کہ ملک میں ہیضے کی وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تاہم موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔