پیرس(نمائندہ خصوصی) سفارت خانہ پاکستان فرانس میں پاکستان کے مفادات کو فروغ اور تحفظ دینے کیلئے پاکستانی صحافیوں کے کردار کو بہت اہمیت دیتاہے۔
یہ بات سفیر پاکستان جناب معین الحق نے گزشتہ روز پیرس کے مضافاتی علاقے میں پاکستان پریس کلب پیرس، فرانس کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب کے موقعے پر کہی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کا آئین صحافت کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جو جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سفیر پاکستان نے فرانس میں پاکستانی صحافیوں کا پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے آگاہ رکھنے اور حکومت پاکستان کو فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ رکھنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر پاکستان نے نو منتخب پاکستان پریس کلب پیرس کے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کریں اور اپنے قلم کے ذریعے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں ملک اور عوام کی خدمت اور محبت کا جذبہ ابھاریں۔
پاکستان پریس کلب پیرس فرانس رجسٹرڈ کی سولہویں سالگرہ اور حلف وفاداری کی تقریب
Publiée par Mian Amjad sur Lundi 22 octobre 2018