پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد میں17گھنٹے سے جاری رہنے والا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے ۔اور جس گھر میں دہشتگردوں نے پناہ لی تھی اسے کلئیر قرار دے دیا ہے ۔ دہشتگرد جس مکان میں رہائش پذیر تھے وہ کرائے کا تھا ۔ اس مکان میں دہشتگردوں نے پنا لی ہوئے تھی ۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گزشتہ تقریباً 17 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے حیات آباد کے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر گزشتہ رات چھاپہ مارا تو اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پولیس سمیت پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا اور تقریباً 17گھنٹے بعد مکان کو دہشت گردوں سے کلئیر کردیا گیا۔آپریشن کے دوران اے ایس آئی قمر عالم شہید اور تین اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فورسز نے 5دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گھر میں دہشت گرد موجود تھے وہ ایک ماہ قبل ہی کرایہ پر لیا گیا تھا جس کا مالک بیرون ملک ہے ۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بھی آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔کور کمانڈر پشاور نے افسران کو ہدایت کی کہ آپریشن کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر نہیں نہ ہو اور مکینوں کی حفاظت کے لیے احتیاط برتی جائے۔حیات آباد آپریشن میں شہید پولیس اہلکار قمر عالم کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی جس میں وزیراعلیٰ محمود خان،کور کمانڈر پشاور شاہین مظہر محمود اور آئی جی محمد نعیم خان نے شرکت کی۔