counter easy hit

2سال میں ونڈ انرجی سے 1750میگا واٹ بجلی پیداہوگی ، عابد شیر

1750 MW of wind energy in 2 years pydahugy, Sher

1750 MW of wind energy in 2 years pydahugy, Sher

آئندہ دو سال میں ونڈ انرجی سے بجلی کی پیداوار 1750میگاواٹ ہو جائے گی اور جھمپیر میں اس وقت 12منصوبے 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور 35منصوبے اس وقت مختلف مراحل میں ہیں جو اگلے دو سال میں اپنی پیداوار شروع کر دیں گے۔

یہ بات پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے   عالمی ونڈ انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر، اے ای ڈی بی کے سربراہ امجد علی عوان، ڈاکٹر پیٹرک کلنڈن (جرمنی)، آصف محمود، ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن ڈسڑی بیوشن کمپنی ڈاکڑ فیض احمد چوہدری، سندھ ٹرانسمیشن ڈسڑی بیوشن کمپنی کے سربراہ ریحان حامد،  سلطان فاروق، اسد عالم خان، مورو کو کے قونصل جنرل اشتیاق بیگ، عمران شاہ، عمران چشتی،  پال مانکی،  صارم شیخ،  عابد لطیف،  زاہد مجید، حسین آغا، دانش اقبال نے بھی خطاب کیا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت متبادل توانائی کے فروغ کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ ٹیرف اور گرڈ کے مسائل پر بھی کام ہورہا ہے اور جلد ہی ان مسائل کو حل کرلیاجائے گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website