counter easy hit

ماسکو میں محصور مزید 18 پاکستانی تاجروں کی استنبول کے راستے وطن واپسی

18 Pakistani businessmen

18 Pakistani businessmen

ڈیپورٹ ہونے والے تاجروں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک کیا گیا ، روسی حکام کے ناروا سلوک پر شدید احتجاج
اسلام آباد (یس اُردو) ماسکوسے استنبول ڈیپورٹ کئے گئے مزید 18 تاجر اسلام آباد پہنچ گئے ، تاجروں نے ماسکو حکام کے ناروا رویئے پر شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ماسکو ایئر پورٹ حکام نے پاکستانیوں کو گھنٹوں بھوکا پیاسا رکھا ، قیدیوں جیسا سلوک کیا ، ذہنی اذیت پہنچائی ، اسلام آباد پہنچنے والے 18 پاکستانی تاجر پھٹ پڑے ۔ماسکو سے استنبول ڈیپورٹ کئے گئے مزید اٹھارہ تاجر آج صبح ساڑھے چار بجے ترک ائیر لائین کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ، تیس تاجر گزشتہ روز استنبول کے راستے جبکہ 81 براستہ دبئی پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔ڈیپورٹ ہونے والے تاجروں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک کیا گیا ، ذہنی اذیت پہنچانے کیلئے شدید سردی میں اے سی چلا دئیے گئے ،ائیر پورٹ کی صفائی بھی کروائی گئی ۔ڈیپورٹ ہونے والے ایک تاجر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانیوں کی تضحیک کرنے پر حکومت اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائے