چارسدہ ….جنگ ویب ڈیسک….چارسدہ کی رہائشی 18 سالہ صوفیہ لڑکا بن گئی۔ زندگی کے ابتدائی سال گھر کے چاردیواری میں گزارنے والی صوفیہ کو اب سمیع اللہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آپریشن سے قبل سمیع کو جسم میں شدید درد اور تکلیف محسوس ہوتی تھی ، ڈاکٹروں نے بتایا کی اس کی جنس میں تبدیلی رونما ہورہی ہے۔سمیع اللہ کا تعلق غر یب خاندان سے ہے، ان کے والد عزیز اللہ ایک ٹریکٹر ڈرائیور ہیں۔ آپریشن سے قبل سمیع اللہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی بہن تھی۔ ان کے والد عزیز اللہ کے مطابق، شروع ہی سے صوفیہ کے عادات اور حرکات مردانہ تھیں ۔
ان کے والد کا کہنا ہے کہ غربت او افلاس کی وجہ سے وہ سمیع اللہ کا آپریشن بر وقت نہ کرا سکے۔ تین لاکھ روپے ادھار لے کر ان کا آپریشن کروایا جس سے صوفیہ لڑکی سے لڑکا بن گیا۔ ان کے والد کے بقول، مجھے بے حد خوشی ہے کہ سمیع اللہ اب بیٹی کے بجائے میرا بڑا بیٹا ہے