سرگودھا میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ورثا کا احتجاج اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔
اٹھارہ سالہ لڑکی کے بیہمانہ قتل کا یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقہ تصورآباد بھلوال میں پیش آیا۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی صبح لاپتہ ہوگئی تھی، 5گھنٹے تلاش کے بعد کھیتوں سےاس کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، لاش تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردی گئی، مقتولہ کے ورثا نے اسپتال میں پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ ڈی پی او سہیل چوہدری کے مطابق لڑکی سے زیادتی اور قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔