اسلام آباد(یس اردو نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ممالک میں پھنسے 221279 پاکستانی شہری وطن واپس آچکے ہیں ۔پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ ، ‘‘ 14جولائی تک دنیا کے الگ الگ حصوں میں پھنسے 221279 پاکستانی شہری واپس آچکے ہیں ۔’’انھوں نے کہا ‘‘ کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے مدنظر وزارت خارجہ اور بیرون ملک ہمارے مشن دنیا بھر میں پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کے لیے ایک مخصوص ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں ’’پاکستان نے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کا عمل مارچ میں شروع کردیا تھا۔