ڈویژنل ڈرگ کورٹ کے چیئرمین نے 2عطائیوں کو مجموعی طور پر 50ہزار جرمانہ کر دیا
گوجرانوالہ(یس اُردو) ڈویژنل ڈرگ کورٹ کے چیئرمین نے 2عطائیوں کو مجموعی طور پر 50ہزار جرمانہ کر دیا ، انسانی زندگیوں سے نہ کھیلنے اور مستقبل میں محتاط رہنے کی وارننگ بھی جاری کر دی۔ ڈویژنل ڈرگ کورٹ کے چیئرمین نے ریجن بھر کے ڈرگ مقدمات کی سماعت کی ۔ فاضل جج نے عطائیوں سلیم اور اکبر وغیرہ کو مجموعی طور پر 50ہزار جرمانہ کیا ۔ مجرموں نے جرمانہ کی رقم خزانہ میں جمع کروا کر رسید عدالت میں پیش کر دی جس پر انہیں مستقبل میں محتاط اور انسانی زندگیوں سے نہ کھیلنے کی وارننگ دیکر جانے کی اجازت دیدی گئی